خضدار: زاوہ کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ڈاکوؤں نے متعدد مسافر کوچوں اور چھوٹی بڑی گاڑیوں کو لوٹ کر فرار ہو گئے ،
ڈاکو قومی شاہراہ پر بڑ ی ٹرک لگا کر بلاک کر کے واردات کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب خضدار سے چالیس کلو میٹر دور سب تحصیل باغبانہ کے علاقہ زاوہ میں قومی شاہراہ کو ٹرک کے ذریعے بلاک کر کے مسافر کوچوں کے مسافروں ،ٹرک و دیگر چھوٹی بڑی گاڑیوں کے مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی ،موبائل فون،خواتین سے زیورات اور دیگر قیمتی چیزیں لوٹ کر فرار ہو گئے
مسافروں کا کہنا تھا کہ مسلح ڈاکو قومی شاہراہ پر ٹرک کر کے قومی شاہراہ کو بلاک کر کے لوٹ مار کی دوسری جانب یہ بھی بتایا جا رہا ہے
کہ مسلح ڈاکو مسافر کوچوں پر فائرنگ بھی کی تا ہم مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے کافی عرصے بعد کوئٹہ کراچی جیسے مصروف شاہراہ پر روڈ ڈکیتی کی ایسی واردات ہوئی ہے جو پولیس کے لئے لمہ فکریہ ہونا چائیے بلوچستان کے جتنے بھی بی ایریاز تھے وہ مکمل طور پر پولیس کی زمہ داری میں آگئی ہے
اور پولیس کی نفری کافی بڑھ گئی ہے اس کے باوجود زاوہ چیک پوسٹ سے چند قدم آگے اس طرح قومی شاہراہ کو بند کر کے مسافروں سے لوٹ مار نے کہی سوالات کو جنم دیا ہے لوٹ مار کر کے فرار ہونے والے ڈاکووں کے چلے جانے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور روایتی کاروائی پوری کر کے مسلح ڈاکوں کی تلاش شروع کر دی