|

وقتِ اشاعت :   November 17 – 2025

کوئٹہ :  وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ایشوز پر نرم رویے کے ساتھ سخت موقف اختیار کریں گے بلوچستان اسمبلی میں صوبے کیلئے پروازوں کی کرایوں میں اضافے کیخلاف قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹرینز ہیں کہیں نہ کہیں کرایوں کے متحمل ہوسکتے ہیں مگر عام آدمی بہت زیادہمشکل کا سامنا کررہا ہے، میں نے وزیراعظم کو اس حوالے سے خط لکھا اس کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف سے ٹیلی فون پر بات کی ہے

تمام پارلیمانی لیڈروں کو دعوت دیتا ہوں کہ اس ہفتے میرے ساتھ چلیں یہ قرارداد بھی ساتھ لے کر جائیں،وہاں اپوزیشن اور حکومتی بینچوں کے اراکین وزیر ہوابازی، وزیراعظم سے ملتے ہیں یہ مسئلہ نہ صرف حل طلب ہے بلکہ غور طلب بھی ہے انہوںنے کہا کہ یہ انتہائی نامناسب ہے کہ یہاں سے دبئی کا کرایہ سستا ہے کراچی، پشاور سستا، اسلام آباد کراچی سستا ہے، نجی کمپنیوں کی ریگولرٹی اتھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے خط کا جواب نہیں آتا میں نے پہلے دن سے کہا ہے کہ بلوچستان کے ایشوز پر نرم رویے کے ساتھ سخت موقف اختیار کریں گے

اس قرارداد کو مثال بناکر وزیراعظم، وفاقی وزیر ہوا بازی سے اسلام آباد میں اسمبلی کے وفد کی صورت میں جاکر ملاقات کرکے اس پر بات کریں گے تاکہ اس مسئلہ کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے حل کیا جائے اگر نہیں ہوتا تو ہمارے پاس مزید آپشنز بھی موجود ہیں مگر ہم ان آپشنز کی طرف نہیں جانا چاہتے ہیں اگر اسلام آباد میں ہمارا بس نہیں چلے گا تو یہاں ان کے مینجرز ہیں ان کو اندر کرسکتے ہیں،بعد ازاں ایوان نے قرارداد منظور کرلی۔۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کراچی میں بلوچستان کے عوام کو تنگ کیے جانے کتے حوالے سے منظور قرارداد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، میر صادق عمرانی ہمارئے سنیئر سیاستدان ہیں،

میر علی حسن زہری اور باقی دوست ہیں وہ کمیٹی کی قیادت کرکے سندھ حکومت سے بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمٰن بکوچ سے درخواست ہے کہ وہ اپنی قرارداد کے الفاظ واپس لیں کون پر تعیش کھانے کرتا ہے جب وزیراعلیٰ، گورنر ہائوس میں مہمان آتے ہیں کبھی کھبار ایسا ہوتا ہے جب مہمان آتا ہے تو یہ پوری دنیا میں ہوتا ہے کہ کھانا کھلایا جاتا ہے

ہم کو اس بات کا احساس ہے کہ بلوچستان ایک غریب صوبہ ہے لیکن ایسا بھی نہیں کہ کھانے پر اربوں روپے لگ گئے ہوں جن سے واٹر سپلائی اسکیم اسکول بننے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہدایت الرحمن بلوچ سے درخواست ہے کہ اس قرار داد کو واپس لیں ہم کوشش کریں گے کہ اس سلسلے میں اقدامات کریں گے،جو انہوںنے واپس لے لی