کوئٹہ: کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے 3ہزار سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے ۔
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق کوئٹہ کی172یونین کونسلز کے 641وارڈز میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں حصہ لینے کے لیے 3121امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں ۔
حکام کے مطابق زرغون ٹائون میں کل 918، چلتن ٹائون میں 701،سریاب ٹائون میں 562، تکتو ٹائون میں 940 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ہیں ۔
حکام کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ آج بدھ سے شروع ہوگا جو 24نومبر تک جاری رہے گا جبکہ 172یونین کونسلز کی 641وارڈز میں پولنگ 28دسمبر کو ہوگی ۔