|

وقتِ اشاعت :   November 19 – 2025

اوستہ محمد :  بلوچستان عوامی پارٹی ضلع اوستہ محمد کا اجلاس مرکزی چیف آرگنائزر میر جان محمد خان جمالی اور صوبائی نائب صدر میر فاروق خان جمالی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا،

اجلاس میں ضلعی صدر اوستہ محمد میر ظفر خان پندرانی، اوستہ محمد کے صدر میر بگن خان جمالی، مہر مہراللہ خان پلال، میر حسن جمالی شیراز خان جمالی، عید محمد ہاڑا، غلام قادر رند، عامر علی سیال شوکت علی رمدانی اور پارٹی کے دیگر اہم عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی،

اجلاس میں پارٹی کی تنظیم سازی سمیت دیگر معاملات پر غور کیا گیا، اس موقع پر مرکزی چیف آرگنائزر بلوچستان عوامی پارٹی میر جان محمد خان جمالی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی پاکستان اور اپنے ادروں کے ساتھ کھڑی ہے ہم نے ہمیشہ پاکستان کی بات ہے اور پاکستان ہم سب کے لئے اہم ہے. بلوچستان عوامی صوبے کی سب بڑی جماعت ہے عوام کی حقیقی جنگ بلوچستان عوامی پارٹی لڑ رہی ہے۔ انشااللہ جلد ایک تاریخی جلسہ کریں گے۔