|

وقتِ اشاعت :   November 19 – 2025

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرو صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کی خبریں غلط اور من گھڑت ہیں کسی کو وزیراعلیٰ سے ذاتی عناد ہے اسکا مقصد یہ نہیں ہے

کہ ذاتی خواہشات پر وزیراعلیٰ تبدیل کردیا جائے،بلوچستان حکومت وزیراعلیٰ میرسرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان کے عوام کی خدمت جاری و ساری رکھے گی۔یہ بات انہوں نے بدھ کی رات این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیر میرمحمد صادق عمرانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کو تبدیل نہیں کیا جارہا ہے میڈیا پرچلنے والی خبریں غلط اور من گھڑت ہیں

اگر کچھ لوگوں کو وزیراعلیٰ پسند نہیں تواسکا یہ مطلب نہیںکہ وزیراعلیٰ تبدیل کردیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کی بڑی جمہوری جماعت ہے جس کے فیصلے منظم انداز میں پارٹی کے فورمز اور قائدین کرتے ہیںابتک پیپلزپارٹی نے بلوچستان میں کسی قسم کی تبدیلی کا فیصلہ نہیں کیاصوبائی حکومت بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی کی قیادت میں کام کر رہی ہے اور ہم عوام کی خدمت کو جاری رکھیں گے۔