|

وقتِ اشاعت :   November 22 – 2025

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا معاملہ مزید  تاخیر کا شکار ہوگیا۔ حکومت نے محمود اچکزئی کو قائد حزب اختلاف کیلئے ناقابل قبول قرار دے دیا۔

پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے حکومت نے تحریک انصاف سے اپوزیشن لیڈر کیلئے نیا نام مانگ لیا۔ حکومت کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد علامہ راجا ناصر عباس کے نام پر بھی تحفظات ہیں۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق حکومت نے محمود اچکزئی کے تقرر سے متعلق پی ٹی آئی خط کا زبانی جواب دے دیا۔ حکومت علامہ ناصر عباس کی جگہ قائد حزب اختلاف سینیٹ کیلئے بھی نیا نام چاہتی ہے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز کے منصب کئی ماہ سے خالی ہیں۔