خضدار : خضدار پولیس اور سی آئی اے کی مشترکہ کامیاب کاروائی،کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے مسافر بسوں ، چھوٹی بڑی گاڑیوں کو لوٹنے والے دو گروہ گرفتار،مسافروں سے لوٹی گئی 26 موبائل فون برآمد،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور راونڈ بھی برآمد کر لی گئی
مزید اہم انکشافات متوقعہ ایس ڈی پی او خضدار محمد رفیق مینگل اور انچارج سی آئی اے خضدار نور احمد زہری نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر زاوہ کے قریب نا معلوم ملزمان نے قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑٰ کر کے متعدد بسوں کے مسافروں کے مسافروں سمیت نجی گاڑیوں کو لوٹ لیا
جس کے بعد ایس ایس پی خضدار شہزدہ عمر عباس بابر نے فوری نوٹس لے کر سی آئی اے پولیس کو ملزمان کی چانچ اور گرفتاری کا ٹاسک دے دی
سی آئی اے انچارج نور احمد زہری،ایس ایچ او باغبانہ محمد اسلم زہری،اے ایس آئی محمد ریاض،اے ایس آئی حبیب اللہ اور دیگر جوانوں پر مشتمل سی آئی اے اور پولیس ٹیم نے کافی کوششیں کر کے ایک خفیہ اطلاع پر سب تحصیل باغبانہ کے علاقہ پھیشک کٹانو میں چھاپہ ما ر کرپانچ مشتبہ ملزمان ثناء اللہ،جلال عرف حاجی،سیف اللہ،صدیق اور شفیع محمد کو گرفتا ر کر کے ان کے قبضے سے 3 عدد پستول، ایک عدد رائفل،واردات میں استعمال ہونے والی تین گاڑیاں برآمد کر لی
گرفتار ملزمان سے تفتیش اور ان کی نشاندہی پر پولیس اور سی آئی اے پولیس نے متعلقہ علاقے میں ایک اور چھاپہ مار کاروائی کی جس میں چار ملزمان عبید اللہ،فضل الرحمن،شاہجہان،اور محمد عارف کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف،ایک عدد پستول،ایک عدد رائفل اور مسافروں سے لوٹی گئی
26 عدد قیمتی موبائل فونز برآمد کرلی گئی اس کے علاوہ دونوں گرفتاریوں میں پستول کلاشنکوف اور رائفل کے زندہ راونڈ بھی برآمد کر لی گئی ایس ڈی پی او خضدار محمد رفیق مینگل اور سی آئی اے انچارج نور احمد زہری نے مزید بتایا کہ ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کر کے مزید تفتیش کے لئے ریمانڈ حاصل کر لی گئی ہے امید ہے تفتیش میں مزید انکشافات سامنے آئیں گے
پولیس آفسران کے مطابق ملزمان کوئٹہ کراچی قوم شاہراہ کے علاوہ فیروز آباد،شہدادکوٹ خضدار شاہراہ پر بھی ڈکیتیوں کے وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان وارداتیں کرنے کے بعد فائرنگ کر کے خوف و حراس پھیلاتے تھے زاوہ کے مقام پر بھی ملزمان نے مسافرکوچوں پر فائرنگ کی تھی تا ہم مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے
پولیس ضلع خضدار میں چوری چکاری کرنے روڈ ڈکیتی کے واردات میں ملوث ملزمان کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی پورے ضلع پر پولیس کی نظر ہیں
جرائم پیشہ افراد کو ایک ایک کر کے گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا گرفتار ملزمان سے تفتیش کے بعد اس بات کی قوی امکان ہے کہ ملزمان سے بڑے انکشافات ہونگے
اور ان کے انکشافات پر مزید گرفتاریاں ہو سکتی ہے علاوہ ازیں پولیس اور سی آئی اے نے پھیشک کٹانو میں چار ایکڑ میں محیط بھنک کے فصل کو بھی تلف کر کے ضائع کر دیا
ایس ڈی پی کا مزید کہنا تھا کہ ان ملزمان کی گرفتاری سے یقینا علاقے میں بے امنی میں نمایاں کمی ہوگی دریں اثنا کارروائی میں شریک افسران و اہلکاروں کو ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر کی جانب سے تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے