|

وقتِ اشاعت :   November 24 – 2025

کوئٹہ:  بلدیاتی الیکشن کی انتخابی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے دفتر میں صوبائی مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر,بلوچستان سید وسیم احمد جعفری اور ڈائریکٹر ایڈمن نعیم احمد نے صوبائی مانیٹرنگ کنٹرول روم کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

یاد رہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پولنگ 28 دسمبر 2025 کو ہوگی۔