کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے قومی سلامتی کے خلاف بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ حملہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ ملک دشمن عناصر عوام اور ریاستی اداروں کے حوصلے متزلزل نہیں کر سکتے وزیر اعلیٰ نے ایف سی جوانوں کی جانب سے بروقت اور بہادری سے کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنانے کو قابلِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جوانوں کی شجاعت نے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملا دیے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد بھرپور عزم کے ساتھ جاری رہے گی
میر سرفراز بگٹی نے وطن پر جان قربان کرنے والے ایف سی شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ افتخار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے
اور ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پشاور حملے میں شہید ہونے والے اہلکار ملک کے بہادر سپوت ہیں جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیکورٹی فورسز کی لازوال قربانیاں قوم کے حوصلے بلند کرتی ہیں اور انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا
وزیر اعلیٰ نے زخمی اہلکاروں اور شہریوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے اور وطن کے دفاع کے لیے فورسز کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔