کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ مہنگائی نے غریب عوام کی کمرتوڑکے رکھ دیامفت خوراسٹبلشمنٹ وحکمرانوں کی شاہ خرچیوں کوپوراکرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پرگیس بجلی اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیاجارہاہے دوسری جانب بے روزگاری کرپشن اوربدامنی بھی عروج پرہے۔
مقتدرقوتیں وحکومت اپنی شاہ خرچیاں مفت خوری بندکرکے عوام کوریلیف دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں وفودسے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیاانہوں نے کہا کہ بلوچستان کو خزانے کی طرح لوٹنے والوں سے کوئی امید نہیں رہی۔
حکمران ہمارے لوگوں کو انسان نہیں سمجھتے اور یہی سب سے بڑی ناانصافی ہے۔
بلوچستان کے حقوق خیرات نہیں،ہمارا جنم حق ہیں اور ہم انہیں اپنی محنت،جمہوری مذاہمت، اپنی آواز اور اپنے عزم سے واپس لیں گے۔یہ سرزمین خاموش ہے مگر زندہ ہے۔اب بلوچستان کا ہر بیٹا بیٹی بولے گا—کیونکہ ہم وسائل نہیں، انسان ہیں اور ہمیں نظرانداز کرنا اب کسی کے بس میں نہیں۔
بارڈرٹریڈکی بندش،ٹرالر،چینی،آٹے مافیازکوکھلی چوٹ ملی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں بس حکومت واداروں کے لٹیروں کوبروقت بھتہ،غنڈہ ٹیکس ملناچاہیے عوام کی مشکلات مسائل کاکوئی پوچھنے والا نہیں۔
بدعنوان عناصرنے ہرطرف لوٹ مارمچایاہے ہرادارے میں حکومت ومقتدرقوتوں کے تعاون سے روزانہ کی بنیاداوربڑے پیمانے پرلوٹ مارجاری ہے بدعنوانی کانہ ختم ہونے والاسلسلہ جاری ہے ترقیاتی کاموں سمیت ہرحکومتی پراجیکٹ میں اداروں کے تعاون سے کرپشن کیاجارہاہے۔
غریب عوام پرتعلیم وعلاج کے دروازے بندکیے ہیں۔عوام اورعوامی نمائندوں کوسائیڈلائن کیاگیاہے جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل حقوق کے حصول کیلئے اصولی سیاست وخدمت دیانت سے کررہی ہے جماعت اسلامی ہی انشاء اللہ عوام کومسائل مشکلات سے نجات دلائیگی
نظام کی تبدیلی نیک ایماندار عوام سے مخلص لوگ سامنے آئیں گے حقیقی عوامی تبدیلی آئیگی اورعوام کے مسائل حل ہوں گے بدقسمتی سے اچھے ایماندار لوگوں کاہرسطح پرلٹیروں کے تعاون سے راستہ روکھاجارہاہے