کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف حادثات و واقعات میں 2 افراد ہلاک جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شاہنواز نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ اسی طرح پنجگور کے علاقے گوارگو سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ جن کی شناخت ناصر کے نام سے کی گئی اسی طرح کھڈ کوچہ کے علاقے میں 2گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد انجم اور نعمان زخمی ہوگئے۔
نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔