چاغی: ریکوڈک منصوبے کے ثمرات سے ضلع چاغی کی مقامی کمیونٹیز مستفید ہونے لگیں۔ نوکنڈی ہنر فاؤنڈیشن میں 350 سے زائد نوجوانوں نے اسکلز ٹریننگ مکمل کرلی۔ ریکوڈک منصوبے سے علاقے میں صحت، تعلیم، صاف پانی کی سہولیات اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے لگے۔ دی ہنر فاؤنڈیشن کی گریجویشن تقریب میں پاس آؤٹ اسٹوڈنٹس کو اسناد تقسیم کی گئیں۔
مقررین نے ریکوڈک کی مقامی نوجوانوں کے لیے ہنرمندی کی کاوشوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا، جبکہ تقریب کی رونق میں نوجوانوں کے روایتی بلوچی رقص نے شرکاء سے بھرپور پذیرائی سمیٹی۔