گوادر:جامعہ گوادر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں رجسٹرار ڈاکٹر دولت خان، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رحیم مہر، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، ڈین فیکلٹی آف سائنس اینڈ انجینئرنگ ڈاکٹر محب اللہ، ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر محمد ارشاد اور مختلف شبعہ جات کے چیئرپرسنز نے شرکت کی۔
اجلاس میں کورس کیسز کے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وائس چانسلر نے تمام شعبہ جات کو ہدایت کی کہ وہ کورس اسٹرکچر کو HEC معیارات کے مطابق حتمی شکل دیں تاکہ تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکے اور آنے والے سمسٹرز کے تدریسی عمل کو مؤثر بنایا جائے۔ اجلاس میں اے ائی اور زولوجی میں بی ایس دگری کے آغاز کو سراہا گیا اور ان سبجیکٹ کو گوادر اور ملحقہ ساحلی علاقوں کے طلباء کے لیے اہم اضافہ قرار دیا گیا۔ اجلاس میں فائنل امتحانات کے شیڈول پر بھی بریفنگ دی گئی، جہاں متعلقہ شعبہ جات نے تیاریوں، منصوبہ بندی اور ٹائم لائنز پر روشنی ڈالی۔ وائس چانسلر نے امتحانی عمل میں شفافیت، بروقت اطلاعات، اور طلبہ کی بھرپور سہولت کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
نئے داخلوں سے متعلق اپ ڈیٹس بھی پیش کی گئیں جن میں درخواستوں کے تناسب، اور اسپرنگ 2026 کے داخلوں کے لیے مؤثر حکمت عملی شامل تھیں۔ اجلاس کا اہم نکتہ کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ میں نئے مصنوعی ذہانت (AI) سے متعلق کورسز اور زولوجی مین بی ایس کلاسوں کا آغاز تھا۔ یہ کورسز جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں جامعہ گوادر کے کردار کو مزید مضبوط کریں گے اور طلبہ کو Artificial Intelligence، Machine Learning اور ڈیٹا پر مبنی تحقیق و تجزیے کی اہم مہارتوں سے آراستہ کریں گے۔ سالانہ رپورٹ کی تیاری کے سلسلے میں بھی شعبہ جاتی تحقیقی اشاعتوں کی فہرست پر بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تمام فیکلٹی کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی تحقیق کا ڈیٹا مکمل اور درست شکل میں بروقت جمع کرائیں۔
میٹنگ میں شعبہ مینجمنٹ سائنسز کی بورڈ آف اسٹڈیز (BoS) پر بھی گفتگو ہوئی، جس میں نصاب کے جائزے، تبدیلیوں اور مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ہم آہنگی جیسے امور شامل تھے۔ اسی طرح ایم ایس پروگرام کی کلاسز کے آغاز اور ساخت، فیکلٹی کی تقسیم، اور شیڈولنگ پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ اختتامی کلمات میں، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نےانتظامی افسران، تمام ڈین صاحبان، ڈائریکٹرز اور چیئرپرسنز کو ہدایت کی کہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر فوری اور مؤثر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ فعال منصوبہ بندی، تعلیمی نظم و ضبط اور معیار پر خصوصی توجہ جامعہ گوادر کو خطے کی ایک ممتاز اعلیٰ تعلیمی ادارہ بنانے میں بنیادی کردار ادا کرے گی۔