|

وقتِ اشاعت :   November 30 – 2025

بلوچستان کی قومی شاہراﺅں پر پبلک ٹوائلٹس نہ ہونے کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ 

کوئٹہ میں خواتین سماجی کارکنوں نے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ 

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر روز مسافروں کی بڑی تعداد سفر کرتی ہے۔ 

درخواست کے مطابق بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر پبلک ٹوائلٹس نہ ہونے سے خواتین اور بچوں کو مشکلات  کا سامنا کرنا پڑتا ہے، متعدد بار شکایات درج کروانے کے باوجود مسئلے کو حل نہیں کیا گیا۔ 

درخواست میں اے سی ایس، این ایچ اے، سیکریٹری مواصلات اور دیگر حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔