|

وقتِ اشاعت :   December 1 – 2025

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر و وفاقی وزیر خالد خان مگسی کی زیر صدارت کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، سینیٹر عبدالقادر، سینیٹر منظور کاکڑ، سینیٹر دنیش کمار، سید عابد حسن ،پرنس احمد عمر احمدزئی، ، میر ضیاء لانگو، سینیٹر نصیب اللہ بازئی سمیت دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی و بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

بی اے پی کے رہنماوں نے الیکشن کمیشن سے قلات کے حلقہ پی بی 36 میں فی الفور الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا اور فیصلہ کیا گیا

کہ بی اے پی کا اعلی سطح وفد چیف الیکشن کمیشن کمشنر سے ملاقات کریگا۔بلوچستان عوامی پارٹی کا قلات کے حلقہ 36 میں الیکشن کرانے سے متعلق قومی اسمبلی، سینیٹ اور بلوچستان اسمبلی میں آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ ڈیڑھ سال سے قلات کا حلقہ 36 اپنے نمائندے سے محروم ہے، الیکشن کمیشن جلد سے جلد الیکشن کراکے حلقے کے عوام کو نمائندگی دے