حب: صوبائی وزیر ذراعت میر علی حسن زہری کی کاوشوں سے حلقہ انتخاب ڈسٹرکٹ حب شہر میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہونے جارہا ہے سرمایہ کار جرمن کمپنی (AOCH GmbH) کی جانب سے 50 ملین ڈالر کی خطیر رقم سے حب شہر کے ساحلی علاقہ گڈانی میں سرمایہ کاری کے بعد روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق سرمایہ کار جرمن کمپنی (AOCH GmbH) کی جانب سے کیملنگ اسکبا اور سبستین جورج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ حب شہر کے ساحلی علاقوں کا دورہ کیا ہے صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری اور سینیٹرثمینہ ممتاز زہری کی میزبانی میں جرمن کمپنی کی ٹیم نے حب شہر کے ساحلی علاقہ گڈانی کے مختلف سائٹس کا دورہ کیا
دورے کے دوران جرمن کمپنی کے ٹیم نے علاقہ کو سرمایہ کاری کے لئے سازگار اور بہتر بتایا جبکہ کمپنی کے حوالے سے زہری فارم ہاس حب میں صوبائی وزیر اور سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کو بریفنگ دی دورے کے موقع پہ میر وہاب بزنجو ، ڈپٹی کمشنر حب اسماعیل ابراہیم بلوچ، ایس ایس پی حب فاضل بخاری ، پی ڈی گڈانی شپ بریکنگ یارڈ سعید عمرانی ، چئیرمین گڈانی میونسپل کمیٹی جان شیر بلوچ و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھے حب شہر کے ساحلی علاقہ گڈانی پہنچنے
پر جرمن کمپنی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور گل پاشی کی گئی گڈانی ریسٹ ہاس کا بھی دورہ کیا جبکہ پلاٹ نمبر 71 میں شپ بریکنگ کے حوالے سے معائنہ کیا اور کنڈ گڈانی کا بھی دورہ کیا جبکہ کھوج ریزورٹ کا بھی معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر ذراعت میر علی حسن زہری کی جانب سے مہمانوں کو روایتی اجرک پہنایا گیا جبکہ ثقافتی تحائف پیش کئے گئے دورے کے بعد زہری فارم ہاس حب میں غیر ملکی سرمایہ کار ٹیم کی جانب سے صوبائی وزیر ذراعت میر علی حسن زہری اور سینٹر ثمینہ ممتاز زہری کو پروجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور پروجیکٹس کی افادیت کے بارے میں بتایا گیا
پروجیکٹس کے حوالے سے بتایا گیا کہ حب شہر کے گڈانی کا ساحل ایک بہترین جگہ ہے سرمایہ کاری کے لئے اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ان پروجیکٹس پہ کام شروع ہوگاجن میں آئل ریفائنری سمیت دیگر اہم پروجیکٹس ہیں۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ تمام پروجیکٹس دیرپا اور بہترین ہونگے جن میں ایک اہم پروجیکٹس یہ بھی ہوگا کہ سمندر میں گرنے والے آئل کو صاف کیا جائے گا تاکہ ماحولیاتی آلودگی سے نجاب سمیت سمندری حیات کو محفوظ بنایا جاسکے۔
صوبائی وزیر ذراعت میر علی حسن زہری نے سرمایہ کار ٹیم کو یقین دلایا کہ بلوچستان کا صنعتی شہر ڈسٹرکٹ حب یہ ایک پرامن علاقہ ہے اور یہاں کے لوگ پرامن مہمان نواز ہیں اور سرمایہ کاروں کو بہتر سے بہتر ماحول فراہم کرنا ان کی ذمہ داری ہے میر علی حسن زہری نے اس موقع پہ سرمایہ کار گروپ کے ممبران کو ویلکم کیا اور پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا۔ صوبائی وزیر میر علی حسن زہری نے اس موقع پہ کہا کہ یہ ایک خوش آئند عمل ہے جس سے حب شہر میں بے روزگاری کی شرع میں کمی آئے گی اور وہ تمام سرمایہ کاروں کو بہتر ماحول فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔