|

وقتِ اشاعت :   December 3 – 2025

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی کی زیر صدارت پارٹی کے رجسٹریشن آفس میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے زرغون ٹاؤن یونین کونسل 3 اور یونین کونسل 8 کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں مہمان خصوصی مرکزی نائب صدر ڈاکٹر محمد اسحاق بلوچ تھے اجلاس میں یونین کونسل 3 اور یونین کونسل 8 کہ تمام امیدواروں کہ علاوہ پارٹی کے ذمہ داروں نے شرکت کی، پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی کی زیر صدارت اجلاس میں زرغون ٹاؤ ن کی یونین کونسل 3 اور یونین کونسل 8 کہ الیکشن کے حوالے سے تمام سیاسی اور انتظامی مشکلات کو زیر بحث لایا گیا اور تمام پارٹی امیدواروں نے اپنے اپنے وارڈ کے حوالے سے درپیش مشکلات کو بھی اجلاس میں کھل کر پیش کیا

جس پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی اور صوبائی نائب صدر ڈاکٹر محمد اسحاق بلوچ نے پارٹی امیدواروں کو یہ یقین دلایا کہ پارٹی تمام سیاسی اور انتظامی مشکلات کو حل کرنے کے لیے اپنی واضح حکمت عملی اپناتے ہوئے امیدواروں کو بہتر ماحول اور پارٹی سہولیات فراہم کرے گی انہوں نے کہا کے نیشنل پارٹی عوام کی قوت سے اورپڑھا لکھا

پر امن بلوچستان جیسے سیاسی نعرے کی بنیاد پر شاندار کامیابی حاصل کرے گی ،کیونکہ نیشنل پارٹی ایک سیاسی اور فکری جماعت ہے جو عوام کی رائے اور پارلیمان کی مظبوطی اس کی آئینی بقا ء کی خاطر اپنا بھرپور سیاسی اور جمہوری کردار ادا کرتے ہوئے کوئٹہ کہ بلدیاتی الیکشن میں عوام کی رائے کا دفاع اور بلدیاتی الیکشن کی شفافیت اس کی مظبوطی کے لیئے عوام کی قوت کو یکجا کرنے کے لیئے میدان عمل میں رہے گی

کیونکہ بلدیاتی الیکشن عوام کہ بنیادی رائے اور حقوق کی بنیاد ہے پارٹی کہ مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ حکومت کی یہ آئینی ذمہ داری ہے

کے وہ بلدیاتی الیکشن کے عمل کوہر صورت میں شفاف بنانا ہوگا تاکہ عوام کی رائے کو کسی صورت تبدیل نہ کیا جائے اور بلدیاتی الیکشن کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے،

اجلاس کہ آخر میں یونین کونسل 3 اور یونین کونسل 8 کہ پارٹی کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی اور نائب صدر ڈاکٹر محمد اسحاق بلوچ ،مرکزی رہنما عبداللہ جان لانگو حاجی عبد الصمد بلوچ نے تقسیم کئے اور یہ امید ظاہر کی کہ پارٹی امیدوار پارٹی کی شاندار کامیابی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔ اجلاس میں پارٹی امیدواراں ، کارکنوں اور پارٹی ہمدردوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔