ڈیرہ مرادجمالی : نصیرآباد سے اغواء ہونے والے چھ مغوی سات روز گزرنے کے باوجود بازیاب نہ ہوسکے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا ہے
والدین بچے غم سے نڈھال ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق سات روز کے دوران مسلح اغواء کاروں نے ربی کینال سے ایری گیشن کے ڈرائیور غلام حسین مینگل دو نوجوانوں وحید سولنگی جاوید رڈ کو ڈیرہ مراد جمالی شہر منگولی پولیس تھانہ کی حدود ٹیپل شاخ کے نزدیک دو موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے آزاد علی عمرانی کو اغواء کرکے لے گئے ، شہناز بی بی کے بیٹے عبدالصمد ابڑو سمیت چھ افراد کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں
مغویوں کی عدم بازیابی پر اہلخانہ میں کہرام مچ گیا ہے بوڑھے والدین معصوم بچے غم سے نڈھال ہوچکے ہیں
کھانا پینا چھوڑ دیا ہے لیکن سات روز گزرنے کے باوجود پولیس مغویوں کو بازیاب کرنے میں ناکام ہوچکی ہے مغویوں کے ورثاء نے مجبور ہوکر قبائلی عمائدین معتبرین سے رابطے شروع کردیئے ہیں واضع رہے کہ ایری گیشن کی ملازمین کی مغوی کی بازیابی کیلیئے ہڑتال جاری ہے ۔