خضدار: ایم پی اے خضدار اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کا گزشتہ روز نال کے سول ہسپتال کا اچانک دورہ کرتے ہوے ہسپتال کی ڈاکٹر سے ملاقات کی اور ہسپتال میں موجودہ اسٹاف کے بارے میں ان سے دریافت کی اور ہسپتال کی رجسٹر کو چیک کیا
تو اکثر اسٹاف جن میں میڈیکل آفیسرز و دیگر اسٹاف کو غیر حاضر پایا جس پر اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری نے تشویش کا اظہار کرتے ہوے غیر حاضر ڈاکٹرز و دیگر عملہ کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا بھی اعلان کرلیا اور موجودہ ہسپتال اسٹاف کو ہدایت جاری کرتے ہوے کہا کہ ہسپتال میں عملے کی غیر موجودگی سے عوام کو شدید مشکلات درپیش آتی ہے جس کی وجہ سے اکثر مریض اپنے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور مزید ہسپتال کے موجودہ اسٹاف کو تنبیہ کرتے ہوے کہا کہ جو بھی ڈاکٹر یا اسٹاف اپنے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی ہوگی
اور مزید کسی بھی ڈاکٹر کو یہ ہر گز اجازت نہیں کہ وہ اپنے ڈیوٹی میں کوتاہی دکھائے نال گریشہ کودہ کوڑاسک کے مریض اسی ہسپتال کا رخ کرتے ہیں جبکہ یہاں آدھے سے زیادہ اسٹاف موجود ہی نہیں ہے جو کہ انتہائی غیر زمداری کا ثبوت ہے آج کے بعد سیول ہسپتال نال کے کسی بھی ڈاکٹر و اسٹاف کو غیر حاضر پایا گیا تو وہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہونگے۔
ایمرجنسی کے صورت میں اگر کسی علاقے سے کوئی مریض آجائے تو یہاں ڈاکٹرز اور اسٹاف کی غیر موجودگی کی وجہ سے بڑا حادثہ پیش ہو سکتا ہے اتنی بڑی آبادی کے ہسپتال میں عملے کی غیر موجودگی سے عوام میں مایوسی پھیل جاتی ہے اور اس کی ہم ہرگز اجازت نہیں دے سکتے چاہیے وہ کوئی بھی ہو اب سے ہسپتال میں ہر وہ بندہ موجود دکھائی دینی چاہیے جس کی ڈیوٹی سیول ہسپتال نال میں ہے۔
دورے کے موقع پر اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری کے ہمراہ نال کے کثیر تعداد میں عوام موجود تھے اور انہوں نے بھی شکایت کی ہے اکثر ہسپتال میں عملے کی غیر موجودگی کی وجہ سے مریضوں کو خضدار و دیگر شہروں میں ریفر کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات سے دو چار ہے۔
نال کے عوام نے ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری کے اس دورے کو سراہتے ہوے کہا کہ میر یونس عزیز زہری کے آج کے ہسپتال کے وزٹ سے ہمیں ایک اچھی امید ملی ہے کہ نال کے عوام کے حقیقی وارث اب بھی موجود ہیں جو ان کی مشکلات کو سمجھ کر ان کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے لئے ہر وقت موجود رہتے ہیں۔