|

وقتِ اشاعت :   December 4 – 2025

قلات : سب تحصیل منگچر کے علاقے بدرنگ ایریا سے تین افراد کی نعشیں برآمد تینوں مقتولین کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ بدرنگ قومی شاہراہ کے قریب نعشیں پڑی ہوئی ہے اطلاع ملنے پولیس فوری کارروائی کرتے ہوئے نعشیں تحویل میں لے کر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا

جہاں مقتولین کے جیبوں سے برآمد ہونے والے شناختی کارڈز پر ان کے نام خدابخش سکنہ جوہان، ظہور احمد سکنہ خالق آباد اور برکت خان سکنہ کشان درج ہے ذرائع کے مطابق ان کے اقوام لہڑی اور آپس میں کزن بتائے جاتے ہیں مقامی پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔