ڈیرہ مراد جمالی : جھل مگسی کے علاقے سے سات افراد کو اغواء کر لیا گیا واقعے کے بعد مغویاں کی بازیابی کے لیے پولیس نے ناکہ بندی کر دی پولیس کے مطابق ضلع جھل مگسی کے علاقے پہاڑی ایریا کلسجی سے نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر سات افراد کو اغواء کر لیا
اور نا معلوم مقام کی طرف فرار ہوگئے ایس پی جھل مگسی سبحان علی مگسی نے رابط قائم کرنے پر بتایا کہ واقعے کے بارے میں انکو مقامی افراد سے پتہ چلا ہے
کیونکہ کلسیجی کا پہاڑی علاقہ تین اضلاع کچھی قلات اور جھل مگسی سے ملتاہے صحیح معنوں میں واقعہ کس علاقے میں ہوا ہے تاہم پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویاں کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔