|

وقتِ اشاعت :   December 6 – 2025

گوادر:  رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی زیرِ صدارت ضلع میں پانی کے بحران، فراہمی آب اور متعلقہ مسائل کے حل سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایگزیکٹو انجینئر مومن بلوچ سمیت محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران ایس ڈی او داد کریم بلوچ، سب ڈویژن پسنی کے نواز بلوچ، انجینئر ساجد سخی اور دیگر متعلقہ ذمہ داران شریک تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے موجودہ آبی بحران سے نمٹنے کے لیے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے ڈی جی جی ڈی اے کی جانب سے گوادر شہر میں پانی کی سپلائی اور چیئرمین گوادر پورٹ کی طرف سے ڈیسلینیشن پلانٹ کے ذریعے اولڈ ٹاؤن کو پانی فراہم کرنے کے اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے پی ایس ڈی پی فنڈز سے متعدد منصوبے پانی کے بحران پر قابو پانے کے لیے مختص کیے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ آئندہ چند روز میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کریں گے، جس میں ضلع گوادر کے مستقل حل کے لیے میرانی ڈیم ٹو گوادر فیزبلٹی کی منظوری پر بات چیت کی جائے گی۔