کوئٹہ : نیشنل پارٹی ریاست میں جمہوری نظام اور اداروں کی بالادستی قائم کرنے کے لیے ہمیشہ جمہوری قوتوں کے ساتھ پر امن سیاسی جہدوجہد کرتی رہی ہے
اور عوام کہ بنیادی جمہوری نظام کی مظبوطی اور بلدیاتی الیکشن کہ مقررہ وقت پر انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ہمیشہ آواز اٹھاتی رہی ہے ۔
نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل پارٹی طویل عرصے سے کوئٹہ کہ بلدیاتی الیکشن کے لیئے ہر جمہوری پلیٹ فارم اور عوام کی عدالت میں آواز بلند کرتی رہی ہے آج جب الیکشن کا سلسلہ جاری ہے تو نیشنل پارٹی کوئٹہ کہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیتے ھوئے عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے ایسی بنیادی سیاسی کارکنوں کی قیادت فراہم کرے گی
جو عوام سے ہوگی اور عوام کہ اعتماد پر پورا اترنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہوگی صوبائی ترجمان نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام سے ہے اور عوام پر بھروسہ رکھتی ہے کیونکہ ہماری سیاست کا محور بلوچستان کے ساحل وسائل کی حفاظت اور عوام کہ بنیادی حقوق صحت تعلیم اور ایسے سماج کی تشکیل جس میں ہر ایک انسان کو بلا رنگ ونسل اس کی صلاحیتوں کی بنیاد پر اسے اس حق اس کی دہلیز پر میسر ہو،نیشنل پارٹی ریاست کہ اندر جمہوری نظام کی مظبوطی کہ لیئے اپنے سیاسی اکابرین کے سیاسی مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کہ لیئے طویل عرصے سے میدان عمل میں ہے بے شمار ریاست کہ طاقت ور حلقوں کی طرف سے درپیش مشکلات کے باوجود بھی اپنے سیاسی نظریات میں اور عوام کی بالادستی کے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹی کیونکہ نیشنل پارٹی جمہوری جہدوجہد اور عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے
یہی وجہ ہے کہ آج کوئٹہ کہ بلدیاتی الیکشن میں عوام نے جس اعتماد کا اظہار کر رہی ہے اور اب تک کوئی 20 کہ قریب نیشنل پارٹی کے کونسلران کو کوئٹہ کہ مختلف وارڈز میں بلا مقابلہ منتخب کرچکی ہے
جو عوام کی طرف سے نیشنل پارٹی کے لیئے اب بہت بڑا اعزاز ہے صوبائی ترجمان نے آخر میں مزید کہا کہ 28 دسمبر کا دن نیشنل پارٹی کے لیئے ایک ایسی صبح کی نوید لائے گا
جو نیشنل پارٹی کے لیئے بلدیاتی الیکشن میں کوئٹہ کہ سیاسی منظر نامے میں ایک منفرد مقام حاصل ہوگا کیونکہ بلوچستان اور کوئٹہ کی عوام نیشنل پارٹی اور اس کی قیادت کو حقیقی سیاسی و جمہوری قیادت سمجھتی ہے۔