چمن : ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے پاک افغان سرحد پر پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد چمن کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی
گزشتہ رات افغان طالبان کی پاکستانی علاقوں پر جنگ چھیڑنے اور حملے کے فوری بعد چمن کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی
اور صوبائی حکومت کوئٹہ سے بھی فوری طور ڈاکٹرز سٹاف اور ایمرجنسی ادویات پہنچائی گئی اس دوران ڈی سی چمن، ڈی ایچ کیو ہسپتال ایم ایس اور تمام سٹاف ضلعی انتظامی ڈی پی او چمن عبداللہ چیمہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے حالات کو دیکھتے ہوئے
تمام ضروری اقدامات اٹھائے رکھے اس وقت ہسپتال میں تمام ایمرجنسی سہولیات فراہم کر دی گئی ہے اور شہر کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں تاہم اس وقت دونوں اطراف سے گولہ باری و جنگ روک دیا گیا ہے۔