کوئٹہ: کوئٹہ میں سریاب روڈدستی بم پھٹنے اور ضلعی کچھی کے علاقے ڈھاڈرمیں دیسی ساختہ بم کے دھماکے ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈپر محکمہ زراعت کے دفتر قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوارروں نے دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے ،دستی بم زورداردھماکے سے پھٹ گیا
جس کے پھٹنے سے کوئی نقصان نہیں ہواپولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔
پولیس حکام کے مطابق ضلعی کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں سرکٹ آفس کے قریب سڑک کنارے دیسی ساختہ بم کا دھماکا ہوا تاہم اس واقعہ میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا