|

وقتِ اشاعت :   December 8 – 2025

کوئٹہ :  وی بی ایم پی کے احتجاج کا 6023 واں روز، 10 دسمبر کو انسانی کے عالمی دن کے موقع پر احتجاج کا اعلان بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قائم احتجاجی کیمپ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6023 دن مکمل ہوگئے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ جبری گمشدگیوں اور ماورائے آئین اقدامات کے خلاف 10 دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیاجائے گا انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے ملکی سلامتی کے نام پر بلوچستان میں جبری گمشدگیوں میں شدید تیزی لائی ہے، اب تو بلوچ خواتین کو بھی جبری طور پر لاپتہ کیا جا رہا ہے،

اور لاپتہ بلوچوں کو ماورائے قانون قتل کرکے ان کی مسخ شدہ لاشیں پھنکی جارہی ہے نصراللہ بلوچ نے کہا کہ ریاست ڈاکٹر ماہ رنگ سمیت بی وائی سی کے دیگر رہنماوں کو بلوچ قوم کے حقوق اور ماورائے قانون اقدامات کے خلاف آواز اٹھانے کے پاداش میں پابند سلاسل رکھا ہوا ہے جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے،

انہوں نے کہا کہ ان ماورائے قانون اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف 10 دسمبر کو انسانی حقوق کی عالمی دن کے موقع پر وی بی ایم پی کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 2 بجے ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

نصراللہ بلوچ نے سیاسی پارٹیوں، طلبا تنظیموں اور بلوچ قوم سے اپیل کی، کہ وہ اس احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کرکے جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھائیں۔