کوئٹہ : موسیٰ خیل کے علاقے کوٹ خان محمد میں ایک افسوس ناک اور حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں دکان میں چوری کے شبے پر مقامی جرگے نے رسم کے نام پر آٹھ افراد کو آگ کے انگاروں پر چلایا یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا
جس سے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑگئی علاقہ مکینوں کے مطابق دکان میں چوری کے بعد جرگہ بلایا گیا تھا، جہاں دکاندار کے شدید اسرار پر مشتبہ افراد کو سزا کے طور پر دہکتے انگاروں پر چلایا گیا اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا
تاہم یہ غیر انسانی اور فرسودہ طریقہ کار علاقے کی سماجی اور قانونی صورتحال پر سوالیہ نشان ہے ڈپٹی کمشنر موسی خیل رزاق خجک نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کو ایسے واقعے کی اطلاع موصول ہو چکی ہے اور اس پر تحقیقات جاری ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ قانون سے بالاتر کوئی اقدام قبول نہیں ہوگادوسری جانب شہریوں اور سماجی حلقوں نے اس غیر انسانی سلوک پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے عوامی رائے ہے کہ جدید دور میں اس قسم کی رسومات نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ پشتون روایات کی بھی غلط تشریح ہے
علاقے میں خوف بے چینی اور سخت ردعمل پایا جا رہا ہے جبکہ انتظامیہ واقعے کی مکمل رپورٹ جلد جاری کرنے کا عندیہ دے رہی ہے۔