کوئٹہ: بلوچستان بار کونسل بلوچستان یونین آف جرنلسٹ انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان بلوچستان چیپٹر کی جانب سے پیکا ایکٹ کے بلوچستان ہائیکورٹ میں پیکا ایکٹ کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں جسٹس شوکت علی رخشانی اور جسٹس گل حسن ترین کے عدالت میں پیکا ایکٹ کے خلاف دائر آئینی درخواستوں پر سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان فرید ڈوگر نے عدالت کو بتایا کہ پیکا ایکٹ کے خلاف وفائی آئینی عدالت میں کیس چل رہا
جسے خارج کیا درخواست گزار کے وکیل راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پیکا ایکٹ بلوچستان ہائیکورٹ سمیت تمام صوبائی ہائیکورٹس میں چیلنج کیا ہے پیکا ایکٹ آئین کے بنیادی شقوں کی خلاف ورزی ہے
فریڈم آف اسپیچ فریڈم آف انفارمیشن کو دبانے کی کوشش ہے اور اس کے آڑ میں متعدد صحافیوں وکلاء سماجی کارکنوں کے خلاف پیکا ایکٹ کے مقدمات درج کئے گئے ہیں جو انسانی حقوق کے خلاف ورزی ہے کیس کو آئندہ سماعت کیلئے موخر کرتے ہوئے تمام صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کیا ہے