کوئٹہ : امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ حکمرانوں کوبارڈرزبندش, ساحل پرٹرالرز مافیاز سے نجات,لاپتہ افرادکوبازیاب کرناہوگاچیک پوسٹوں پرتذلیل,بھتہ خوری برداشت نہیں کی جائیگی
اسلام آبادکے طاقت ورطبقات اہل بلوچستان کے مسائل کے ذمہ دارہیں عوام کوحقوق ,روزگار,تجارت کاروبارکے جائزمواقع میسرنہیں کرپشن وکمیشن نااہل حکمرانی بھی ہمارے بڑے مسائل ہیں حق دوبلوچستان کوتحریک جاری رہے گی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گوادرمیں تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ گوادر سمیت بلوچستان کی ترقی کیلئے جدوجہدجاری ہے گوادرمیں چیئرمین بلدیہ ماجد جوہر کیساتھ ملکرعوام کے مسائل حل کررہے ہیں حق دوتحریک گوادرکی فعال متحرک عوامی تحریک ہیں ہرکام میں مشاورت جاری ہیں ووٹرزکی مشاورت سے گوادر کی مجموعی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے مثر اقدامات وجدوجہدکررہے ہیں۔الحمداللہ ہرسطح پرعوامی جدوجہدجاری ہے۔
مسلسل کوششوں مشاورت جدوجہد کے باعث آج گوادر میں ترقیاتی کام واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔ جن منصوبوں پر پہلے برسوں تک کام نہیں ہو پاتا تھا آج وہی کام تیزی اور تسلسل کے ساتھ معیارکوبرقرار رکھتے ہوئے مکمل ہو رہے ہیں، جس کا فائدہ براہِ راست عوام کو پہنچ رہا ہے مشاورت و سنجیدہ کاوشوں کے باعث ہمارے ہرمحلے سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں جو خوش آئند ہیمستقبل میں بھی ایم پی اے گوادر اور چیئرمین بلدیہ وکونسلر کی قیادت میں گوادر کی تعمیر و ترقی کا یہ سلسلہ اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔عوامی مسائل کے حل اورسے گوادر شہر کی بہتری کے لیے ہرسطح پرجدوجہدجاری رہے گی۔