|

وقتِ اشاعت :   December 15 – 2025

کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی ضلعی مجلسِ عاملہ کا ایک اہم اجلاس ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق کی زیر صدارت ضلعی سیکرٹریٹ اینگل روڈ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مرکزی الیکشن کمیٹی اور چاروں ٹاؤن کمیٹیوں کی جانب سے تفصیلی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں، جن کا بغور جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ضلع بھر میں نامزد کیے گئے امیدواروں کی انتخابی مہم، عوامی رابطہ مہم اور جاری سرگرمیوں پر سیر حاصل گفتگو کی گئی، جبکہ انتخابات میں امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنانے اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ انتخابی اتحاد و روابط کے حوالے سے جامع حکمتِ عملی بھی طے کی گئی۔اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حاجی بشیر احمد کاکڑ، مولانا محب اللہ، مولانا محمد ایوب ایوبی، شیخ عبدالاحد، مولانا حفیظ اللہ، حافظ سراج الدین، مولانا محمد شعیب جدون، مولوی سعید احمد، حافظ شبیر احمد مدنی، حاجی عبدالواحد آغا، حاجی رحمت اللہ کاکڑ، حافظ مسعود احمد، حاجی صالح محمد، مفتی نیک محمدفاروقی، عبدالصمد حقیار، حاجی ولی محمد بڑیچ حاجی قاسم خلجی مفتی روزی خان بادیزئی مفتی رشید احمد حقانی حاجی محمد شاہ لالا، صفی اللہ مینگل، حاجی ظفراللہ کاکڑ، سیٹھ اجمل بازئی، سرفراز شاہوانی، مولوی علی جان، سید سعداللہ آغا، مولوی نقیب اللہ ملاخیل، حاجی عطا محمد شمشوزئی مولانا محمد عارف شمشیر مولانا جمال الدین حقانی اور حافظ حبیب الرحمن سمیت دیگر ضلعی و ٹاؤن سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے قائدین نے کہا کہ کوئٹہ شہر کو مخلص مسیحا فراہم کرنے کے لیے کرپشن کرنے والوں کا راستہ روکنا ہوگا۔ صوبائی وزراء اور حکومتی وسائل کے ذریعے ضمیر خریدنے والوں کا حساب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماء￿ اسلام بھرپور انداز میں کامیابی حاصل کرکے عوام کی خدمت کو شعار بنائے گی۔