|

وقتِ اشاعت :   December 15 – 2025

کوئٹہ: محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم کوئٹہ، ژوب، قلعہ عبداللہ، پشین، خضدار، کیچ، واشک، خاران، پنجگور، قلات، سوراب، زیارت، لورالائی، چاغی اور قلعہ سیف اللہ میں موسم جزوی طور پر ابر آلود سے ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، پشین اور کوئٹہ کے چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کے ہلکے آثار بھی متوقع ہیں۔

منگل کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی ہے، جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی کا امکان ہے۔

اس دوران قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور پشین اور گرد و نواح کے چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہا، جبکہ شمالی اور شمال مغربی اضلاع میں رات کے وقت شدید سردی ریکارڈ کی گئی۔

کم سے کم درجہ حرارت قلات میں 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے کسی بھی علاقے میں بارش ریکارڈ نہیں ہوئی۔