کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے انکشاف کیا ہے کہ انکی گاڑی کے بھی اسلام آباد میں متعدد چالان ہوئے ہیں ۔
منگل کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران رکن اسمبلی ڈاکٹر نواز کے نقطہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسلام آباد میں میری گاڑی کے 8سے 9چالان ہوچکے ہیں
یہ گاڑی میرا ایک ڈرائیور چلاتا ہے جب چالان گھر آئے تو حیران ہوگیا لیکن قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے اس پر کاروائی ہونی چاہیے