کوئٹہ: سبی اجتماع پر جانے والی گاڑی الٹنے کے نتیجے میں اس میں سوار متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ کولپور کے مقام پر سبی اجتماع کی وجہ سے کوئٹہ سبی شاہراہ پر ٹریفک جام سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
سڑک کے دونوں جانب چھوٹی بڑی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں یاد رہے کہ دو روز قبل انتظامیہ نے سبی اجتماع کے دوران کوئٹہ سے بڑی ٹریفک کی آمدو رفت پر پابندی کا اعلامیہ جاری کیا تھا
جمعرات کو کوئٹہ سے سبی اجتماع میں شرکت کیلئے جانے والی گاڑی الٹنے کے نتیجے میں اس میں سوار متعدد افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا
جبکہ سبی اجتماع میں لوگوں کی صوبہ بھر سے شرکت کے لئے آمدو رفت کی وجہ سے کولپور کے مقام پر چھوٹی بڑی گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگنے کی وجہ سے شدید ٹریفک جام رہا جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔