|

وقتِ اشاعت :   December 19 – 2025

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام زیارت گلی کلی شابو یونین کونسل 2 اور 3 کا مشترکہ پروگرام منعقد ہوا

جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی شرکا سے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر چیئرمین اسلم بلوچ ، رکن صوبائی اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ، عبد الصمد بلوچ ،علی احمد لانگو ایڈوکیٹ چنگیز حئی بلوچ میران بلوچ ملک نوید خراسانی شہریار نورزئی ممتاز بلوچ عثمان بلوچ عمر بلوچ ٹکری مہیم خان باز محمد لانگو مشتاق لانگو نے خطاب کیا ۔

اس موقع پر علاقے کے عوام نے نیشنل پارٹی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا بعد ازاں کلی پائند خان میں ایک کارنرسے اسلم بلوچ ، کلثوم نیاز بلوچ ،علی اعمد لانگو اور حاجی عبدالصمد رند نے خطاب کیا ، مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی کو عام میں بھرپور پذیرائی حاصل ہورہی ہے

اور عوام جوق در جوق پارٹی میں شامل ہورہے ہیں نیشنل پارٹی بلوچستان کے مجموعی عوام کا نمائندہ جماعت ہے لوگوں نے یقین دلایا کہ وہ 28 دسمبر کو نیشنل پارٹی کے امیدواروں کو بھرپور انداز سے کامیاب بنائینگے۔