کوئٹہ : نیشنل پارٹی کا حکومتی پارٹیوں کی جانب سے کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرنے کے خلاف دائر آئینی پٹیشن پر فریق بننے کا فیصلہ ، پارٹی کی جانب سے صوبائی صدر اسلم بلوچ کی جانب سے نیشنل پارٹی وکلا فورم کے ذریعے پٹیشن داخل کی جائیگی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر چیئر مین اسلم بلوچ کی جانب سے کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے التوا کے لیئے دائر گئی کیس میں فریق بننے کیلئے آج صبح 11 بجے پٹیشن دائر کی جائے گی ۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسلم بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے وہ کسی بھی صورت میں بلدیاتی انتخابات کے ملتوی کرنے کے حق میں نہیں ہے
نیشنل پارٹی بڑھ چڑھ کر الیکشن میں حصہ لیگی اور حکومتی پارٹیوں کو راہ فرار کرنے کا موقع نہیں دے گی واضح رہے کہ حکومتی جماعت پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن اور باپ پارٹی نے بلدیاتی الیکشن کو ملتوی کرنے کیلئے بلوچستان ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے
جس کا سماعت 23 دسمبر کو ہونا ہے آئینی درخواست نیشنل پارٹی لائر فورم کے رہنما راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ اور لائرز فورم کے دیگر دوستوں کے توسط سے دائر کیا جائے گا۔