|

وقتِ اشاعت :   December 20 – 2025

دالبندین، : سعودی عرب کے معزز مہمان گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بلوچستان پہنچ گئے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے دالبندین ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر رکن بلوچستان اسمبلی زابد علی ریکی، علاقائی عمائدین اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر خزانہ نے گورنر تبوک کو بلوچستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ معزز مہمان کی آمد صوبے کے لیے باعثِ اعزاز ہے میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ بلوچستان اور تبوک کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، جو باہمی احترام، اعتماد اور بھائی چارے پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر تبوک کا یہ دورہ بلوچستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔