|

وقتِ اشاعت :   December 21 – 2025

سوراب: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماماقدیر بلوچ کو ان کے آبائی علاقہ سوراب کی عید گاہ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا،

ہزاروں افراد ماما قدیر کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے موجود تھے بلوچ عوام کے حقوق،

لاپتہ افراد کی بازیابی اور انسانی حقوق کی جدوجہد کا استعارہ سمجھے جانے والے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ کو گزشتہ روز عید گاہ قبرستان سرخ سوراب میں سپردِ خاک کر دیا گیامرحوم کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جن میں سیاسی و سماجی رہنما،

انسانی حقوق کے کارکنان، وکلاء￿ ، طلباء￿ ، صحافی، قبائلی عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد شامل تھی تدفین کے موقع پر فضا سوگوار رہی جبکہ شرکاء￿ نے ماما قدیر بلوچ کی طویل جدوجہد، قربانیوں اور ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کیاماما قدیر بلوچ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی

انہوں نے بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف پرامن جدوجہد کی، جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی ماما قدیر نے بلوچستان کے ہر کونے میں شعور بیدار کیا اور ایک مضبوط آواز بن کر ابھرے سوراب سمیت بلوچستان بھر میں ماما قدیر بلوچ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان کی خدمات کو بلوچستان کی سیاسی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا