کوئٹہ: نیشنل پارٹی کی صوبائی جنرل سیکریٹری چنگیز حء بلوچ ممبر سنٹرل کمیٹی چیئرمین مہراب بلوچ ڈاکٹر رمضان المبارک ھزارہ عیوض کشمند نے مری آباد علمدار روڈ پر انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں وسائل کی کمی نہیں اور ناہی صلاحیتوں کی مگر بدقسمتی سے ایک مخصوص استحصالی طبقے کی سوچ کہ باعث بلوچستان میں ناہی سیاسی ماحول کو پنپنے دیا جا رہا ہے
اور ناہی یہاں حقیقی سیاسی قیادت کو تسلیم کیا جارہاہے
بلوچستان میں زورآور قوتوں نے اپنے سیاسی عزائم کی تکمیل کے لیے ہمیشہ جمہوری نظام اور عوام کی رائے کو پامال کیا اور طویل عرصے سے مصنوعی سیاسی قیادت کو بلوچستان پر مسلط کئے ہوئے ھیں جس کہ باعث بلوچستان ایک سیاسی تجربہ گاہ بن چکی ہے نیشنل پارٹی جمہوری نظام کی مظبوطی اور عوام کی رائے کو مقدم سمجھتی ھے جس کہ لیئے لازم ہے کہ بلوچستان کے تمام اقوام یک جا ھوکر ایک مظبوط سیاسی جماعت آور باکردار قیادتِ تشکیل کے لئے اجتماعی اور شعوری بنیادوں پر نیشنل پارٹی کی جہدوجہد میں شامل ھو کر بلوچستان کے ساحل و وسائل اور حق حاکمیت کے لیے مظبوط آواز بلند کریں اور نیشنل پارٹی کے باکردار سیاسی کارکنوں کو لوکل گورنمنٹ کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز میں شرکت کرتے ھوئے اپنے ووٹوں سے منتخب کر کے مصنوعی نمائیندوں کا راستہ روکیں کیونکہ 2024 کی جنرل الیکشن کی طرح ایک بار پھر عوام کی رائے اور ووٹوں پر ڈاکہ کی بازگشت سنائی دے رہی ہے
نیشنل پارٹی کے کہ صوبائی جنرل سیکریٹری چنگیز حء بلوچ اور دیگر قائدین نے اس پر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہزارہ قوم باشعور ہے اور وہ اپنے نمائندوں کا انتخاب سوچ سمجھ کہ ساتھ یقینا نیشنل پارٹی کے نامزد امیدواروں کا انتخاب کریں گے کیونکہ بلوچستان ھھم سب کا مشترکہ گھر ہے
اس کہ لیئے ھم سب کو سیاسی طور پر شعوری فیصلہ کرنا ہوگا اور نیشنل پارٹی کو بلوچستان کے تمام اقوام کی مشترکہ سیاسی قوت بنانا ہوگی اور 28 دسمبر کو نیشنل پارٹی کے انتخابی نشان آری پر مہر لگا کر حقیقی سیاسی کارکنوں کو بلدیاتی ایوانوں میں پہنچائیں گے تاکہ وہ آپ کہ حقوق پر کسی بھی طرح کی سودے بازی نا کریں تقریب کہ اختتام پر قائدین کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔