|

وقتِ اشاعت :   December 22 – 2025

دالبندین: پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے سرحدی علاقوں میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے نوکنڈی اور تفتان کے قریب غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔

خفیہ اطلاع پر کی گئی اس کارروائی کے دوران 179 افغان شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

یہ افراد غیر قانونی راستوں کے ذریعے سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

گرفتار افغان شہریوں میں ازبک زبان بولنے والے افراد بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے