کوئٹہ : الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوںمیں ترقیاتی کاموں کیلئے کھمبوں کی تنصیب اور لائنوں کی شفٹنگ کئے جارہے ہیں۔
اس سلسلے میں24دسمبر(بروزبدھ) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11kvجبل نور، ویسٹرن بائی پاس، داریم، خروٹ آباد اور دوستین فیڈرز جبکہ کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے عالم خان،جی او آرکالونی، نواںکلی، مالک،صاحبزادہ اور نواں کلی بائی پاس فیڈروں سے صبح10:30بجے تاد وپہر2:30بجے بجلی بندرہیگی۔
اسی طرح25دسمبر(جمعرات)سریاب گرڈاسٹیشن کے اولڈلیاقت بازار، بی ایم سی، کرانی، نیو اوراولڈجان محمد،ہزارہ ٹاون فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک نیز اسی روز شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11kvائیرپورٹ روڈ، واسا، عمر، ادیان،تکاتواور چشمہ فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندہوگی۔
اسکے علاوہ 25دسمبرکے روز انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے عاصم آباد، انڈسٹریل بولان فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی۔
علاوہ ازیں مختلف گرڈاسٹیشنوں اور ٹرانسمیشن لائنز پر ضروری نوعیت کے مرمتی کام کئے جارہے ہیں۔
اس سلسلے میں24دسمبرکوژوب ،مسافرپوراور گوال گرڈاسٹیشنوں سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک جبکہ اسی روزکھڈکوچہ گرڈاسٹیشن سے صبح10بجے سے دو پہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے متعلقہ صارفین سے بجلی بندش پر زحمت کیلئے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی گئی ہے