کوئٹہ : سینئر سیاستدان وسابق سینیٹرنوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام صرف اقلیت کے نمائندے نہیں، انسانیت کے رہنما ورہبر ہیں،وہ امن آتشی اور انصاف کا مطالبہ کرنے والے ہر مکتبہ فکر کے رہنما ہیں، حضرت عیسی علیہ السلام نے انصاف کیلئے جدوجہد اور قربانی دینے کا درس دیا ہے، ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر
بلوچستان میں آباد تمام مذاہب یکجہتی کے نظم کے تحت اپنی سرزمین کو امن، آتشی اور ترقی کا گہوارہ بناکر اپنے آج اور آئندہ نسلوں کیلئے باعزت زندگی کا تعین کریں۔ حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم ولادت پر اپنے پیغام میں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے مزید کہا ہے
کہ حضرت عیسی علیہ السلام کو اللہ تعالی بہت عظیم مرتبہ عطا کیا، انہوں نے ہمیشہ انسانیت کا درس، انصاف کیلئے جدوجہد اور قربانی کا پیغام دیا آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس عظیم انسان کی تعلیمات پر عمل کرکے جو معاشرہ زوال اور بحران کی طرف جارہا ہے اس معاشرہ کو اپنی آئندہ نسلوں کیلئے باعزت پرامن بنائیں، آج پاکستان کی بدامنی کی وجہ خصوصا بلوچستان جہاں ہزاروں سال سے اقلیتی برادریاں آباد ہیں وہ مجبور کر ہوکر نقل مکانی کررہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اقلیت ہو یا
بلوچستان کی اکثریت یکجہتی کے نظم کے تحت اپنے سرزمین کو امن، آتشی اور ترقی کا گہوارہ بنائیں تاکہ ہم عظیم انسانوں کی تعلیمات کے مطابق اپنی آج اور آئندہ نسلوں کیلئے باعزت زندگی کا تعین کریں۔