|

وقتِ اشاعت :   December 27 – 2025

ڈیرہ مراد جمالی:  ڈیرہ اللہ یار کے قریب زیر تعمیر واپڈا گریڈ اسٹیشن اور رہائشی کالونی کے کمیپ پر مسلح افراد کا حملہ توڑ پھوڑ کرنے کے بعد چوکیدار کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے

واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ملزمان کی تلاش و مغوی کی بازیابی کیلئے سرچ اپریشن شروع کر دیا گیا پولیس کے مطابق ڈیرہ اللہ یار کے قریب شاہی چوکی کے مقام پر زیر تعمیر واپڈا گریڈ اسٹیشن اور رہائشی

کالونی کے تعمیراتی کمیپ پر گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی دیواریں گرا دی گئی اس دوران مسلح افراد نے تعمیراتی کمیپ میں تعنیات چوکیدار کو اسلحے کے زور پر اغواء کرکے فرار ہوگئے

واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جاے وقوع پر پہنج گء پولیس نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کر دی پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور مغوی کی بازیابی کیلئے سرچ اپریشن شروع کردی جبکہ پولیس کی نگرانی میں دوبارہ تعمیراتی کام شروع کر دیا گیا ۔