|

وقتِ اشاعت :   December 29 – 2025

ڈیرہ مرادجمالی: نصیر آباد کے علاقے بابا کوٹ پولیس تھانہ کی حدود سے 30۔40 مسلح افراد کا گوٹھ پر د?اوا بول کر دو خواتین دو بچوں سمیت 6 افراد کو یرغمال بناکر اغوا کرلیا گیا

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی آخری اطلاع آنے تک مغوی بازیاب نہیں کیئے گئے تفصیلات کے مطابق باباکوٹ تھانے کی حدود گوٹھ جویہ میں 30۔40 نا معلوم مسلح افراد نے دھاوا بول کر علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا

مسلح افراد نے پورے گاوں کو یرغمال بنا کر دو خواتین ، دو بچوں اور دو مردوں سمیت مجموعی طور پر چھ افراد کو یر غمال بنا کر اپنے ساتھ لے گئے جن کے نام آسیہ بی بی سہانہ یاسمین بی بی اللہ رکھیہ نصیراحمد اقوام جویہ جس میں چھ ماہ بچہ بھی شامل ہے واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی اور عوام میں شدیدتشویش پائی جارہی ہے۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ای پی نصیر آباد نے مغویوں کی جلد اور بحفاظت بازیابی کے لی متعلقہ پولیس ٹیموں کو کارروائی تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیپولیس ذرائع کے مطابق اغوا کاروں کی تلاش کے لییمختلف مقامات پر ناکہ بندی اور سرچ آپریشن جاری ہے تاہم آخری اطلاع آنے تک نہ تو کوئی مغوی بازیاب ہوئے اور نہ ہی ملزمان گرفتار کیئے گئے ہیں