ژوب/ موسیٰ خیل: مرغہ کبزئی سیلانہ کے علاقے میں دوافراد کے درمیان لڑائی کے دوران فائرنگ سے موقع پر ایک شخص عبد الباری جاں بحق ہو گئے
جس کا تعلق مرغہ کبزئی سے ہے جبکہ تیسرا شخص نقیب اللہ مندوخیل جو بچ بچا کر رہا تھا فائرنگ سے زخمی ہو گئے جن کو ڈی ایچ کیو لورالائی منتقل کر دیئے۔
ضلع موسیٰ خیل کے علا قے ژیزہ ایسوٹ میں معمولی تنازعہ میں فائرنگ کے نتیجے میں 2نو جو ان صالح اور عبداللہ جاں بحق ہو گئے ہیں جن کی نعشوں کو ضابطے کی کا رروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جاں بحق ہو نے والے نو جوان آپس میں چچازاد بتا ئے جا رہے ہیں واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔