|

وقتِ اشاعت :   December 29 – 2025

کوئٹہ: جنرل منیجر نیشنل ہائی ویز اتھارٹی بلوچستان آغا عنایت نے کہا ہے کہ قومی شاہراہوں پر ممکنہ برفباری کے پیش نظر این ایچ اے بلوچستان نے اپنی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

یہ بات انہوں نے این ایچ اے کوئٹہ کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش اور برفباری کے نئے اسپل کی پیشگوئی کردی ہے ، بلوچستان میں کوئٹہ ،چمن،کچلاک -مسلم باغ،قلات -کوئٹہ، مچ -کوئٹہ اور لک پاس -کانک سیکشنز میں برفباری ہوتی ہے،

این ایچ اے کی ذمہ داری میں برفباری سے شاہراہوں کو کلئیر کرنا بھی شامل ہے،

ان تمام سیکشنز پر این ایچ اے کے18 کیمس قائم کئے ہیں ، جہاں برف ہٹانے والی مشینری اور تربیت یافتہ اسٹاف 24 گھنٹے تعینات رہیگا، انہوں نے کہا کہ برفباری کی صورتحال میں مشینری حرکت میں آتی ہے اور شاہراہ پر نمک پاشی بھی کرتے ہیں،

جی ایم کا کہنا تھا کہ عوام سے گزارش ہے کہ بارش اور برفباری کے موسم میں احتیاط کریں اوور اسپیڈنگ نہ کریں، ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں 20 جنوری سے برفباری کا ایک اور اسپل متوقع ہے،اب تک اس اسپل کی اس کی شدت زیادہ بتائی جارہی ہے۔