کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی کے زیر صدارت محکمہ خزانہ کے افیسران وکنسلٹنس کا نیشنل فنانس کمیشن کے تیاریوں کے حوالے سے مشاورتی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
صوبائی وزیر خزانہ کو نیشنل فنانس کمیشن این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے فنانس کے ٹیم نے صوبے کے معاشی ضروریات و اخراجات اور محاصل پر تفصیلی بریفنگ دی۔
تیاریوں اور مشاورت کا بنیادی مقصد صوبے کے ہر سیکٹر کا قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے حوالے سے بلوچستان کے عوامی مفادات کا تحفظ، صوبے کے معاشی حقوق کی مکمل نمائندگی اور آئینی حصہ دلانے کے لیے مؤثر حکمت عملی تیار کرنی ہے صو بائی وزیر خزانہ نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کے عوام کے معاشی و معاشرتی حقوق دلانا ہماری اولین ترجیح ہیں۔
ہم این ایف سی کے تحت صوبے کے حقدارانہ حصے کے تعین کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
ہماری کوشش ہے کہ وفاق سے صوبے کے لیے منصفانہ حقوق کی حصول یقینی بنا ئی جائے کیونکہ ہمارا صوبہ دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ پسماندہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ “صوبائی محکمہ خزانہ نے این ایف سی ایوارڈ کے لیے ایک جامع اور تحقیقی حکمت عملی تیار کی ہے جس میں بلوچستان کی آبادی، پسماندگی، رقبہ اور دیگر اہم عوامل کو بنیاد بنایا گیا ہے۔
ہم وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر بلوچستان کے عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔” نیشنل فنانس کمیشن کے تحت صوبوں میں وسائل کی تقسیم کے اصولوں کا تعین کرتی ہے اور بلوچستان اس میں منصفانہ حصہ کے حصول کے لیے پرعزم اور تگ ودو کر رہے ہیں۔