|

وقتِ اشاعت :   December 30 – 2025

کوئٹہ ؛’  بلوچستان میں امسال یکم جنوری سے 12 دسمبر 2025ء تک تخریب کاری، بم اور آئی ای ڈی ، بارودی سرنگوں کے دھماکوں ، راکٹ بھاری، ٹرینوں اور ریلوے ٹریک پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ ، پولیو ٹیم پر حملوں سمیت دیگر دہشت گردانہ 1262واقعات کے دوران 620شہید اور 1115 زخمی ہوئے۔

سرکاری ذرائع جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یکم جنوری سے 12 دسمبر تک تخریب کاری کے 923 واقعات میں 440 افراد شہید اور 846 زخمی ہوئے جبکہ 164 بم اور آئی ای ڈی دھماکوں، راکٹ ، فائر ، بارودی سرنگوں کے پھٹنے کے واقعات میں 64 شہید اور 197 زخمی ہوئے۔ آباد کاروں پر حملوں کے 16 واقعات میں 52 افراد شہید اور 12 زخمی ہوئے۔

عام لوگوں پر 141 حملوں کے واقعات میں 33 افراد جاں بحق اور 56 زخمی ہوئے۔

جبکہ ریلوے ٹریک اور ٹرینوں پر حملوں کے 15 واقعات میں 30 افراد شہید اور 4 زخمی ہوئے۔

پولیو ٹیم پر حملوں میں 3 واقعات میں ایک شخص شہید ہوا۔ جبکہ 11 ماہ میں بلوچستان بھر میں 78 ہزار آئی بی اوز کئے گئے جن میں707 دہشت گرد مارے گئے اور 202 سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے ۔