|

وقتِ اشاعت :   January 2 – 2026

بلوچستان کے علاقے ہرنائی کے پہاڑی علاقے سے 4 نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں کو پہاڑی علاقے میں لاشیں نظر آئیں جس کی اطلاع ضلعی انتظامیہ کو دی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تمام لاشیں شناخت اور ضروری کارروائی کے لیے ہرنائی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔