کوئٹہ : آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن کی بحالی کیلئے اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھارہی ہے پولیس کے استعداد کار کو بڑھانے کے لئے ان کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لئے تربیت اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جارہا ہے تاکہ بلوچستان کو پر امن صوبہ بناکر پر امن پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنایا جاسکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سردار نور احمد بنگلزئی نے ان سے ملاقات کی اور انہیں مبارک باد دی اس موقع پر ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن و ٹرانسپورٹ علی شیر جکھرانی بھی موجود تھے۔
آئی جی پولیس نے کہا کہ بلوچستان پولیس اپنی جانیں قربان کرکے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اپنے فرائض کی بجا آوری کو بہتر طور پر نبھارہی ہے پولیس کے استعداد کار کو بڑھانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جارہا ہے اور پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ان کی تربیت سازی کے لئے جدید تقاضوں کے معیار کے مطابق ممکن بنایا جارہا ہے
جس کا مقصد پولیس کو جدید سازو سامان اور تربیت سے روشناس بنانا ہے بلوچستان کے مجموعی حالات میں پولیس نے اپنے فرائض کی بجا آوری کو یقینی بنانے کے لئے ہر موقع پر اپنا کلیدی کردار اد اکیا ہے جو قابل تحسین عمل ہے۔
اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء بنگلزئی قبیلے کے سربراہ سردار نور احمد بنگلزئی نے آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پولیس کی بہتری عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اپنے تجربے اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صوبے کو امن کا گہوارہ بنانے میں موثر کردار ادا کرے گی۔