کوئٹہ : کوئٹہ لوکل بس ایسوسی ایشن کے صدر بابو شفیع ، محمد اسماعیل ، اختر جان کاکڑ، شیر احمد بلوچ، بلند خان اور دیگر نے وفد کی شکل میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری نظام عسکر ، ضلع آفس سیکرٹری نصیب اللہ نیازی ، محمد ابراہیم اچکزئی سے ملاقات کی ۔
وفد نے لوکل بس ایسوسی ایشن کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ وفد نے کہا کہ اس وقت کوئٹہ کے مختلف روٹس پر 720لوکل بسز بند ہیں جس سے لاکھوں افراد متاثر ہیں ۔
کوئٹہ کے سریاب ، پشتون آباد، سبزل ، بلیلی ، سمنگلی ، کچلاک ، بروری ، مشرقی بائی پاس ، مغربی بائی پاس ، سرکی روڈ ، نواں کلی وغیرہ کے تمام روٹس پر لوکل ٹرانسپورٹ کی بندش کی وجہ سے لاکھوں افراد متاثر ہیں اور بس مالکان کو بڑے پیمانے پر مالی نقصانات کاسامنا ہے ۔
اس موقع پر پشتونخوامیپ کے رہنمائوں نے لوکل بس مالکان کے مسائل سُنیں اور ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ وہ لوکل بس ایسوسی ایشن کے چارٹر اور قانونی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کا حکم صادر فرمائیں۔
اور سینکروں بس مالکان کو بڑے مالی نقصانات سے بچانے کی راہ نکال کر موجودہ اذیت ناک صورتحال کاخاتمہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔